2 مئی 2012 - 19:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي پاليسيوں کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات کي تکميل کي ضرورت پر زور ديا اور مطالبہ کيا کہ نوکري سے نکالے گئے افراد کو واپس ان کے کام پر بلايا جائے-

ابنا: بحرين کے عوام نے دارالحکومت منامہ اور کئي ديگر شہروں ميں چودہ فروري اتحاد کي کال پر مظاہرے کيے اور برخاست کيے گئے ملازموں اور مزدوروں کو دوبارہ نوکري پر رکھے جانے کا مطالبہ کيا-

مظاہرين نے اسي طرح آزادي اور شہري حقوق کے احترام کے حق ميں نعرے لگائے اور آل خليفہ کي جيلوں ميں بند تمام انقلابي رہنماؤں کو رہا کيے جانے کا مطالبہ کيا- آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے ہميشہ کي طرح اس بار بھي سعودي عرب کے فوجيوں کي مدد سے مظاہروں ميں شريک افراد پر حملہ کرکے انہيں منتشر کرنے کي کوشش کي-

منامہ، سنابس اور مالکيہ کے علاقوں ميں سعودي اور بحريني فوجيوں  نے مظاہرين پر گوليوں اور زہريلي گيسوں کے گولوں سے حملہ کيا- بحرين کے خبري ذرائع کي رپورٹوں کے مطابق آل خليفہ کي سيکورٹي فورس  نے غاصب سعودي فوجيوں کي مدد سے کئي شہروں ميں بڑي تعداد ميں مظاہرين کو گرفتار بھي کر ليا.

.......

/169